ڈاکٹر عامر لیاقت کے قتل کا شبہ، ورثا عدالت میں طلب

18  جون‬‮  2022

کراچی(صباح نیوز، مانٹرنگ ڈیسک)عدالت نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر ورثا کو بذریعہ پولیس نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں ممتاز اینکر پرسن عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست پر عامر لیاقت کے ورثا کو بذریعہ پولیس نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا عامر لیاقت کے ورثا عدالت میں پیش ہوں یا جواب داخل کریں۔عدالت نے عامر لیاقت کے ورثا سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کرلیا، ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا نے عدالتی اجازت سے بغیر پوسٹ مارٹم تدفین کی تھی۔درخواست گزار عبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔دوسری جانب ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’اُن کے داماد، عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو اُن کا حصہ دے چکے ہیں، اُن کا حق ادا کر چکے ہیں، اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے‘۔ دانیہ ملک کی والدہ کا مزید کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ’دانیہ ملک میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے دوں گا‘۔دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے عدالت میں کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ہے، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اُس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت کی وفات ہو گئی، دانیہ ملک عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے‘۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…