منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف اے ٹی ایف، آرمی چیف کے قائم کردہ کور سیل نے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا: وزیراعظم کا اعتراف

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کو فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حاصل اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، آرمی چیف کے قائم کردہ کور سیل نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، ان شااللہ۔انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش کیلئے اسی ٹیم ورک، جذبے سے معیشت بحالی کیلئے بھی کام جاری ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…