اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیٹرول مہنگا ہونے پر اونٹ پر سفر کرنا شروع کردیا۔فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں کو اونٹ کی سواری کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا ہجوم فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کی اونٹ پرسوار ہوئے دیکھنے کے لیے موجود ہے۔فراز چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کنیال روڈ (جہلم)کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ ، اونٹوں پر سواری کی۔انہوں نے لکھا کہ کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دیگی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی۔دوسری جانب نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 7روپے 96پیسے فی یونٹ کے اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائرکی گئی، نیپرا 27جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ فرنس آئل سے 33روپے 67پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مقامی گیس سے10فیصد درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد بجلی بنائی گئی، مئی میں پانی سے 24.50فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مئی کیلئے ریفرنس لاگت 5روپے 93پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔