ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی مہنگائی کی لگائی آگ بجھائیں گے، مریم اورنگزیب

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی مہنگائی کی لگائی کی آگ بجھائیں گے۔اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو

احتجاج کی کال نہ دیں، اپنی نالائقی اور ناہلی کا ماتم کریں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام چند ہیروں، سینکڑوں کنال زمین اور مالی فوائد کے لئے قومی اور عوام مفاد پر سودا کرنے والوں کے ساتھ نہیں نکلتی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جھوٹے ، منافق نالائق اور نااہل کے ساتھ نہیں نکلتے،عمران صاحب نالائقوں، نااہلوں، چوروں اور آئین شکنوں کی کال پہ کوئی نہیں نکلتا۔انہوںنے کہاکہ کال نہ دیں، اپنی لائی مہنگائی اور معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ تعالی اور عوام سے معافی مانگیں۔انہوںنے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی تباہی عمران صاحب لائے، آئی ایم ایف سے کمزور بنیادوں پہ معاہدہ عمران صاحب کرکے گئے ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں،عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار کے ساتھ نہیں نکلتے۔ انہوںنے کہاکہ عوام معاشی تباہی کے زمہ دار کے ساتھ نہیں نکلتے،عوام خونی مارچ والوں اور مسلح جتھوں کے ساتھ نہیں نکلتے۔ انہوںنے کہاکہ عوام بے گناہ پولیس والوں کو گولیاں مار کے شہید کرنے والوں کے ساتھ نہیں نکلتے۔انہوںنے کہاکہ عاشی تباہی اور مہنگائی کا گند عمران صاحب نے پھیلایا، حکومت اسے صاف کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے سازش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، حکومت ملک اور عوام کو بچانے آئی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کی ساکھ خطرے میں ڈالی، اس کے ذمہ دار عمران صاحب آپ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…