گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں 74 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان میں اپنے مستقبل کو محفوظ قرار دیدیا

17  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں 74 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان میں اپنے مستقبل کو محفوظ قرار دیا ہے۔گیلپ پاکستان نے مستقبل کو محفوظ کہنے والوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی سرفہرست ہیں۔سروے میں 74 فیصد پاکستانی مستقبل

سے پرامید نظر آئے اور انہوں نے اسے محفوظ قرار دیا۔اس بات کا پتا گیلپ پاکستان اور ورلڈ وائیڈ انڈیپینڈینٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ کے سرویز سے چلا جس میں دنیا کے 24 ممالک کے 19 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔پاکستانیوں کی شرح فن لینڈ، ترکی ، برطانیہ ، جرمنی، جاپان، فرانس اور اٹلی سے بھی بہتر رہی اور پاکستان میں 500 افراد اس سروے کا حصہ بنے جبکہ پاکستان میں یہ سروے 5 سے 8 اپریل 2022 کے درمیان کیا گیا۔دنیا کے 24 ممالک میں مستقبل کو محفوظ سمجھنے والوں کی مجموعی اوسط 42 فیصد ہے، سروے میں 74 فیصد پاکستانی اپنے مستقبل کے بارے میں کافی پراعتماد نظر آئے اور مستقبل کو محفوظ کہا، البتہ 24 فیصد نے اسے غیر محفوظ قرار دیا۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں میں مستقبل کو محفوظ سمجھنے کی شرح نہ صرف 24 ممالک کی عالمی اوسط یعنی 42 فیصد سے کافی بہتر ہے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک جیسے فن لینڈ، ترکی ، برطانیہ ، جرمنی ، جاپان فرانس ، اور اٹلی سے بھی اچھی ہے۔پاکستان کا موازنہ 24ممالک کی مجموعی اوسط سے کیا جائے تو 42 فیصد نے مستقبل کو محفوظ تو 55 فیصد نے غیر محفوظ کہا جبکہ مستقبل کو محفوظ کہنے والے پاکستانیوں کی شرح دنیا کے کئی ترقی یافتہ ملکوں سے بہتر نظر آئی۔سروے کے مطابق فن لینڈ 59 فیصد، ترکی 47 فیصد، برطانیہ 41 فیصد ، جرمنی 42 فیصد، جاپان 37 فیصد،

فرانس 30 فیصد اور اٹلی میں صرف 29 فیصد نے مستقبل کو محفوظ کہا۔اس کے برعکس مستقبل کو غیر محفوظ سمجھنے والے ملکوں میں لبنان سرفہرست ہے جہاں 78 فیصد شہری اپنے مستقبل کو غیر محفوظ کہتے ہیں جس کے بعد اٹلی میں 68 فیصد ، فرانس میں 67 فیصد اور جاپان میں یہ شرح 57 فیصد ہے۔جرمنی اور برطانیہ میں 55 فیصد شہری اپنے مستقبل کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…