جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے اور نوازشریف ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ شہباز شریف ڈیل

کرکے ہی وزیراعظم بنے ہیں، ڈیل کے بغیر تو شہبازشریف پاکستان بھی نہیں آسکتے تھے، شہبازشریف کا اپنا کوئی موقف نہیں اس لئے ان سے ڈیل ہوجاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا اور نہ ہی چلنا ہے، نوازشریف ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی، ہم نے نہیں،روکنے والوں نے نوازشریف کوروکنا ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہیں زرداری سے ڈیل ہوگئی تو نواز شریف سے بھی کریں تاہم نوازشریف نے کبھی ڈیل کے بغیر نہیں آنا ہے، نوازشریف میں عمران خان والا حوصلہ نہیں کہ کھڑے ہوسکیں۔عام انتخابات کے حوالے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے راستہ نکلے گا اور اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں گے۔مارچ میں تاخیر سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان حکمت عملی کے تحت احتجاج میں تاخیر کررہے ہیں، احتجاج کی طاقت صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے جب چاہیں کریں گے۔عمران خان کی گرفتاری کے بیان پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا راناثنااللہ کی بڑھکیں ہی ہیں، ان کو گرفتار کرنے کی خواہش والے کو پاگل خانے جانا چاہیے۔موجودہ حکومت کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران اتحاد خود اپنے لیے خطرہ ہے، ان کو ہٹانے کیلئے زیادہ کوشش کی ضرورت نہیں، ہم نے پہلے دن ہی ضرورت سے زیادہ کوشش کرلی، آرام سے کریں تویہ حکومت ویسے ہی گرجائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ 4،3 ماہ مزید حکومت کرلیں تو ہمیں سیاسی طور پر کیا فرق پڑتا ہے،اس حکومت کی تو کمر ٹوٹ گئی ہے، شہباز شریف نے جس گرینڈ ڈائیلاگ کاکہا وہ معیشت پرتو نہیں ہوسکتے، چارٹرمعیشت پر نہیں سیاست پر ہوتے ہیں۔سینئر رہنما نے سوال کیا کہ کیا میڈیا کیانقلاب میں کوئی ادارہ سیاسی کردارجاری رکھ پائیگا، یہ ٹیکنالوجی کا دورہ ہے عام آدمی تک ہر خبر فوری پہنچ جاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں بہتری لانی ہیں

تو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنا پڑیں گے، ڈویژنل گورنرز آجائیں اور این ایف سی ایوارڈز ان کو دیئے جائیں، پہلے سال کوشش کی بلدیاتی الیکشن ہوجائیں، صوبوں نے ہونے نہ دیا، پنجاب میں بھی ہمارے اپنے وزیراعلیٰ نے بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دئیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گورننس وزیراعظم نہیں وزرائے اعلیٰ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پاس پیسہ وفاق سے زیادہ ہوتا ہے، وفاق تو قرض پرکام چلاتا ہے۔دفاعی بجٹ کے حوالے سے سابق وزیر نے

کہا کہ فوج نے بڑی قربانی دی ہے کہ ہرسال ان کا بجٹ کم ہورہاہے، فوج کا بجٹ کم ہورہاہے اورخطرات بڑھ رہے ہیں۔شہباز شریف سے متعلق فواد چوہدری نے کہاکہ شہبازشریف کیوں فیل ہوگئے کیونکہ وفاقی وزراکی کوئی حیثیت ہی نہیں، 19صوبوں والا کام زرداری اورنوازشریف تونہیں ہونے دیں گے، زرداری نے سندھ اورنوازشریف نے پنجاب اپنی سلطنت بنائی ہوئی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کو اگلے 30 سال کے لیے بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کرسکتے،عوام اور اداروں میں اتفاق ہے کہ یہ ملک بلاول اور مریم کے حوالے نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…