اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسد الدین اویسی کا مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے پر شدید ردعمل

datetime 13  جون‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یوپی کے وزیر اعلی الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بننے کی کوشش کررہے ہیں

۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد الدین اویسی نے گزشتہ روز اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرح برتائو کر رہے ہیں۔اسد الدین اویسی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ یوپی کے وزیر اعلی الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن گئے ، وہ جس کو مرضی مجرم ٹھہرائیں گے اور ان کے مکانات کو گرائیں گے؟واضح رہے کہ بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ نہیں رکا تو مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کردی اور احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر گِرا دیئے۔گزشتہ روز بلڈوزر کی مدد سے پولیس کی نگرانی میں ان مسلمانوں کے گھر مسمار کیے گئے جنہوں نے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔ مسلم ایکٹیوسٹ جاوید محمد کو الہ آباد میں مظاہروں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے اہلخانہ سمیت گرفتار کرکے ان کا گھر مسمار کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…