اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ڈی ایم اتحاد میں دراڑ ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا

datetime 13  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سے نالاں ایم کیو ایم نے ایک بار پھر آصف زرداری سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے اتحادی جماعتوں کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں ، ایم کیو ایم نے آصف علی زرداری سے دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے یہ فیصلہ مذاکرات کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر کیا گیا ہے ، سندھ حکومت کیساتھ حل طلب امور پر تاحال پیشرفت نہیں ہوئی ہے ، سندھ میں بلدیاتی کونسل اختیارات کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں ڈیڈ لاک موجود ہے ، پانچ روز سے سندھ حکومت اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے مابین مذاکراتی اجلاس نہیں ہو سکا ، بلدیاتی قانون سے متعلق کمیٹی کا کئی روز سے منعقد نہیں ہو سکا ہے ۔ دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی الیکشن، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔انگلش اخبار پاکستان ٹو ڈے کی رپورٹ کے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے درمیان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شکار پور اور جیکب آباد کی متعدد یونین کونسلز میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔ جے یو آئی ف، جو مرکز میں مخلوط حکومت کا حصہ ہے، کے پی کے میں اپنی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سندھ میں26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی مقامی قیادت نے شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کی یونین کونسلوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی (ف) نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سندھ بھر میں جلسوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پارٹی 18 جون کو سکھر میں جلسہ کرے گی جس سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق

کشمور کندھ کوٹ سے کل 96، قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، اور لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں

۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 26 جون 2022 کو ہوگی،حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…