ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

این سی بی نے شردھا کپور کے بھائی کو گرفتار کر لیا

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی شہر بنگلورو کے ہوٹل سے معروف بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کو گرفتارکر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جون اتوارکی شب سدھانت بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ہونے والی

پارٹی میں شریک تھے جہاں این سی بی نے چھاپا مارا، چھاپے کے دوران سدھانت کو مبینہ طور پر منشیات لیتے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔مقامی پولیس کے مطابق پارٹی میں شریک مجموعی طور پر 35 افرادکے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کا مطلب تھا کہ انہوں نے منشیات کا استعمال کیا ہے اور سدھانت ان ہی چھ لوگوں میں شامل تھے۔علاقے کے ڈی سی پی ڈاکٹر بھیما شنکر ایس گلڈ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سدھانت کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مایہ ناز اداکار شکتی کپور نے بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن نہیں، این سی بی نے محض الزام کی بنیاد پر میرے بیٹے کو گرفتارکیا۔واضح رہے کہ سدھانت کپور کئی نامور فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرچکے ہیں جن میں ’چھپ چھپ کے‘ اور ’بھاگم بھاگ‘ سر فہرست ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…