ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عامر لیاقت ہالینڈ کس مقصد سے جانا چاہتے تھے؟ قریبی دوست نے اہم انکشافات کر دیے

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آئی این پی /این این آئی )پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہالینڈ جا کر کیا کرنا چاہتے تھے،عامر لیاقت کے قریبی دوست اسلم رحمان نے 24 نیوز سے گفتگو بتا دیا۔اسلم رحمان کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت ہالینڈ میں دینی تعلیم دینا چاہتے تھے

،ان کا مزید کہناتھا کہ عامر لیاقت نجی زندگی سے متعلق ویڈیوز سے پریشان تھے ،اس کے علاوہ عامر لیاقت حسین فون پر کہتے تھے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔دوسری جانب پولیس نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کا گھر سیل کرنے کے معاملے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش مکمل ہونے تک گھرسیل رہیگا، کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کاانتظارہے ، فائنل رپورٹ آنے کے بعدہی گھر کھولا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔پولیس کا کہنا تھا کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔حکام نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ اور دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں۔دوسری جانب الیکشن ٹریبونل نے عامر لیاقت حسین کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست رکن قومی اسمبلی کے انتقال کے باعث خارج کردی ۔سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں این اے 245 میں دھاندلی سے متعلق عامر لیاقت حسین کے خلاف

ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف دیا کہ میرے کلائنٹ عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، اب اسکی اہمیت نہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ الیکشن ٹریبونل نے عامر لیاقت حسین کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عام انتخابات میں عامر لیاقت حسین کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا۔ دھاندلی کیخلاف درخواست ڈاکٹر فاروق ستار نے دائر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…