پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اوباش عطائی ڈاکٹر نے ساتھی کے ساتھ مل کر علاج کیلئے آنے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی (این این آئی)نارنگ منڈی کے علاقہ بوڑھے اوٹھی میں درندہ صفت اوباش عطائی ڈاکٹر علاج کیلئے آنے والی خاتون کو ساتھی کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ،ملزمان خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے جسے وائرل کر دیا گیا ،نارنگ منڈی پولیس

نے متاثرہ خاتون کے خاوند اعجاز احمد نصیرکی درخواست پر عامر ندیم شیخ ،اس کی بیوی بنشاور عابد سرور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد نصیر روز گار کے سلسلہ میں تین سال سے بیرون ملک سعودیہ میں مقیم تھا ۔ملزم عطائی ڈاکٹرشیخ عامر ندیم نے متاثرہ خاتون کے خاوند کو فون پر کہا کہ وہ اس کی بیمار بیوی کا علاج کر سکتا ہے جس پر اس نے علاج کرانے کی حامی بھر لی ۔چند ماہ بعد ملزم عامر ندیم نے خاتون کے خاوند سے علاج کے اخراجات کی مد میں ساڑھے 3لاکھ بذریعہ بنک اکائونٹ منگوائے اور مختلف اقساط میں 12لاکھ روپے منگوا لئے ۔اس دوران عامر ندیم اور اس کا ساتھی عابد سرور علاج کے پہانے نشہ آور انجکشن اور دوائی کے ذریعہ بے ہوش کرکے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرتے رہے ۔خاتون کو بلیک میل کرنے کے لئے ویڈیو بھی بنا لیں اور دھمکی دی کہ اگر خاوند یا کسی کو بتایا تو ویڈیوز کو سوشل میڈیاپر وائرل کرکے تمہاری عزت خاک میں ملا دیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے خاتون سے قیمتی موبائل بھی چھین لیا ۔بتایا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر متاثرہ خاتون کا خاوند پاکستان پہنچ گیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کودرخواست دی جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…