اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سالانہ بجٹ میں کے الیکٹرک کیلئے ایک بار پھر بھاری سبسڈی مختص

datetime 11  جون‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)سالانہ بجٹ میں کے الیکٹرک کے لیے ایک بار پھر 80 ارب روپے کی بھاری سبسڈی مختص کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیش کردہ بجٹ میں بجلی اور پیٹرولیم کے

شعبوں میں سبسڈی کم کر دی گئی ہے تاہم بجٹ میں کے الیکٹرک کے لیے ایک بار پھر 80 ارب روپے کی بھاری سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے پچھلے سال رکھی گئی 44 ارب روپے سبسڈی اور سابق فاٹا کے لیے بجلی کی مد میں 76 ارب روپے سبسڈی مکمل طور پر ختم کر کے صفر کر دی گئی ہے۔پیٹرولیم سیکٹر کی سبسڈی میں بھی بھاری کمی کی گئی ہے جس کے تحت اب اسے 377 ارب روپے سے کم کر کے 71 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی 286 ارب روپے سے کم کر کے 25 ارب روپے کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں بھی سبسڈی میں 502 ارب روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے اور اسے 1072 ارب روپے سے کم کر کے 570 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ آئی پی پیز کے لیے سبسڈی 434 ارب روپے سے کم کر کے 180 ارب روپے کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…