اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سے نوکری کیلئے بیرونِ ملک جانے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

datetime 11  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)مقامی سطح پر مارکیٹ میں روزگار مواقع میں کمی اور خاص طور پر کورونا وائرس کے وبائی امراض کے بعد سال 2021 میں بیرون ملک ملازمتیں تلاش کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیورو آف امیگریشن اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق 2021 میں بیرون ملک

ملازمت کیلئے 2لاکھ 86ہزار 648 افراد نے اپنی رجسٹریشن کروائی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔بی ای او ای کے مطابق سال 2021 میں غیر ہنر مند پاکستانیوں میں سے (54 فیصد) نے سعودی عرب، (13.4 فیصد) نے عمان اور (13.2 فیصد) نے قطر کیلئے رجسٹریشن کروائی، 2020 کے مقابلے میں 2021 میں رجسٹرڈ تارکین وطن کی تعداد میں مجموعی طور پر بڑھا اضافہ دیکھا گیا ہے۔بیرونِ ملک کیلئے رجسٹریشن کروانے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، جن کی تعداد ایک لاکھ 56ہزار 877 ہے، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 76ہزار 213 افراد تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کے دوبارہ کھلنے اور ویکسین سمیت مختلف حفاظتی اقدامات اور مختلف ممالک میں ملازمت کے مواقع ملنے کے بعد انسانی وسائل کی طلب میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے افرادی قوت کو بڑھانے اور باقاعدہ ہجرت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے قومی امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور یہ منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔

وزارت نے مختلف ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں اور یادداشتی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں اس سلسلے میں 2021 میں سعودی عرب کے ساتھ افرادی قوت کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، بی ای او ای دیگر ممکنہ ممالک کے ساتھ بھی افرادی قوت سے متعلق دو طرفہ معاہدوں کی سختی سے پیروی کر رہا ہے۔

بیورو نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ملائیشیا کیلئے ملک کے لیے مخصوص حکمت عملی تیار کی ہے جس میں ان ممالک کیلئے افرادی قوت بڑھانے کے لیے ہر متعلقہ اسٹیک ہولڈر کی ذمہ داریاں تجویز کی گئیں،یہ غیر روایتی ممالک میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔

اس سلسلے میں 5 ترجیحی ممالک، یعنی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، قطر، اور عمان کے ساتھ ساتھ دیگر 5 غیر روایتی ممالک بھی ترجیحات کا حصہ ہیں جن میں کویت، جنوبی کوریا، جاپان کیلئے ایک جامع تنوع کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے،اسی طرح روزگار کے متلاشی افراد کو جرمنی اور چین میں بھی بھیجا جائیگا۔

بی ای او ای نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (نیوٹیک) کے درمیان روابط قائم کیے ہیں تاکہ بیورو کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ملازمتوں اور نیوٹیک کے زیر انتظام تربیت یافتہ ملازمت کے متلاشی افراد کا ڈیٹا کا موازنہ کیا جاسکے، ان کے درمیان ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…