اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بینک کیش وین کے ڈرائیور نے سب کو حیران کر دیا پولیس بھی چکراکر رہ گئی

datetime 11  جون‬‮  2022 |

گوجرانوالہ ،​کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)گوجرنوالہ میں بینک کیش وین کا ڈرائیور ساڑھے سولہ کروڑ کی رقم لیکر فرار ، نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق بینکوں سے پیسوں کی منتقلی کے دوران گارڈزرقم لینے گئے تو واپسی پر ڈرائیورکیش وین سمیت فرار ہوگیا، وین کا سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پیچھا کیا گیا تو وین نواب چوک کے قریب سے ملی۔

وین سے ساڑھے سولہ کروڑ کی رقم غائب تھی ،پولیس کے مطابق جس کمپنی کے گارڈز ہیں ان سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے جلد ملزم گرفتار کرلیں گے ،دوسری جانب شہر قائد کے علاقے سچل میں نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے والے ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے، واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سچل میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو زخمی ہو گئے تھے،معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نجی کمپنی کی کیش وین کو لوٹنے​​ کی کوشش کر رہے تھے، کیش وین کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں ہتھوڑے کی مدد سے لاک توڑتے ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ڈاکوئوں نے وین کے اندر کیش کائونٹر کو ایک بڑے ہتھوڑے کے ذریعے توڑا، اس وقت کیش وین میں 4 لاکھ سے زائد رقم موجود تھی، تاہم موقع پر پولیس پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس اہل کاروں اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس اہل کاروں نے مہارت کے ساتھ تینوں ڈاکوئوں کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی اور بے بس کیا، بعد ازاں پولیس نے انھیں حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔واقعے سے متعلق کیش وین کے ڈرائیور نے بتایا کہ یہ گاڑی پہلے بھی کئی دفعہ لٹ چکی ہے، ہم جوہر کمپلیکس پر کھڑے تھے، میرے ساتھ لوڈر تھا، میں جیسے ہی ڈرائیور سیٹ پر بیٹھا، دو بندے آئے اور مجھے یرغمال بنا کر لے گئے، وہ ٹوٹل 4 یا 5 افراد تھے۔ڈرائیور نے بتایا کہ خوش قسمتی سے ہمارا ایک سیلز مین بھاگنے میں کامیاب ہو گیا جس نے ہمارے افسران کو اطلاع کر دی، جس کے بعد پولیس آ گئی اور مقابلہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…