”عامر لیاقت کے وہ آخری الفاظ سینہ چیز دینے والے تھے” وسیم بادامی کے چونکا دینے والے انکشافات

  ہفتہ‬‮ 11 جون‬‮ 2022  |  12:00

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر اور عامر لیاقت کے قریبی ساتھی وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 25روز قبل آخری بات ہوئی تھی اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ وہ اب ویسے عامر لیاقت نہیں رہے ، بچوں کی طرح روتے ہوئے فون بند کردیا،ان کی نجی زندگی سے

متعلق جس طرح باتوں کو منظر عام پر لایا گیا تھا وہ اس کے مستحق نہیں تھے ،میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی آگے کی منزلیں آسان فرمائے ،ان کے اچھے کاموں کو یاد رکھیں ، بری باتوں کو درگزر کردیں ، میں نے دوستوں کی طرف سے ان سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی ،وہ کہتے رہے کہ میری ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے پھر ان سے رابطہ کرنا تقریباً ناممکن ہوگیا تھا۔ان کے گھر بھی گئے لیکن ملاقات نہ ہوسکی ، جو ان کیساتھ ہوا وہ واقعی بالکل زیادتی تھی وہ اس کا نشانہ بنے ،کسی کی بھی نجی زندگی کو ایسے اوپن نہیں کرنا چاہئے ، ورنہ کسی کا گھر بھی محفوظ نہیں رہ پائیگا، یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو گزشتہ روز کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا تھا، نماز جنازہ ان کے بیٹے احمد عامر نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں اہم سیاسی ، سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎