پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بوٹی مافیا کا راج، انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے ،اعلی ثانوی بورڈ کا پہلا ہی پرچہ قبل از وقت آئوٹ ہوگیا

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)امتحانات سے متعلق تمام حکومتی دعوے بے سود ثابت ہوئے، لاڑکانہ میں اعلی ثانوی بورڈ کا پہلا ہی پرچہ قبل از وقت آئوٹ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام اعلی ثانوی بورڈ کے زیراہتمام جاری امتحانات میں نقل مافیا نے پہلے

روز ہی گیارہویں جماعت اردوسلیبس کا آسان پرچہ وقت سے قبل آئوٹ کرالیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، تاہم انتظامیہ نقل کی روک تھام میں ناکام رہی سکھر، نواب شاہ اورلاڑکانہ میں پرچہ آئوٹ ہوااور واٹس ایپ گروپ پر گردش کرتا رہا جبکہ دادو کی دو تحصیلوں میں گیارہویں جماعت کاپہلا پرچہ منسوخ کردیاگیا ہے۔سکھرمیں نقل مافیا سرگرم رہی امتحان کے دوران بیشترامتحانی مراکز پر سہولیات کا فقدان رہا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا گرمی سے بے حال رہے۔لاڑکانہ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 74ہزارسے زائدامیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، نقل کی روک تھام کے لئے تعلیمی بورڈاور محکمہ تعلیم کی33چھاپہ مارٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں۔اس سے قبل سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں بھی نقل مافیا سرگرم رہی، وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ نقل کرنے اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3 سال تک پابندی لگانے جا رہے ہیں، ہمیں سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہوں گے۔مگر ان کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے اور سندھ بھر میں بوٹی مافیا کا راج رہا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…