اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہفتے میں دو بار مچھلی کھانے سے جِلد کے کینسر کی مہلک ترین قسم کے لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

datetime 10  جون‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کھانے سے جِلد کے کینسر کی مہلک ترین قسم کے لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔امریکا کی بران یونیورسٹی کے ماہرین کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو روزانہ کے حساب سے 42.8 گرام مچھلی غذا میں لیتے ہیں

ان میں ان لوگوں کی نسبت میلِیگنینٹ مولینوما میں مبتلا ہونے ہونے خطرات زیادہ ہوتے ہیں جو روزانہ 3.2 گرام مچھلی کی غذا لیتے ہیں۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جو مچھلی زیادہ کھاتے تھے ان کی جِلد کے بیرونی حصے پر غیر معمولی خلیے بننے کے خطرات میں 28 فی صد اضافہ ہوا۔ اس صورتحال کو اسٹیج 0 میلینوما کہا جاتا ہے۔محققین کی جانب سے یہ تحقیق 4 لاکھ 91 ہزار 367 امریکیوں پر کی گئی، جو کینسر کازز اینڈ کنٹرول نامی جرنل میں شائع ہوئی۔تحقیق کے مصنف ایون ینگ چو کے مطابق یہ تحقیق ایک تعلق کی شناخت کرتی ہے جس کے متعلق مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محققین کا یہ خیال ہے کہ انہیں حاصل ہونے والے نتائج کا ممکنہ طور پر تعلق مچھلی میں موجود زہر آلود مواد سے ہے جیسے کہ پولی کلورینیٹڈ بائیفینائلس، ڈائیوزنس، آرسینک اور پارہ۔دیگر ماہرین نے کہاکہ مچھلی ایک اہم صحت مند غذا ہے اور اس کو کھانا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ایسٹن میڈیکل اسکول کے سینئر لیکچرر ڈاکٹر ڈوانے میلر کا کہنا تھا کہ مصنفین نے بتایا کہ اس معاملے میں مچھلی میں موجود زہر آلود مواد کا کوئی تعلق ہوسکتا ہے جو سرطان میں مبتلا ہونے کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا تحقیق میں واضح نہیں بتایا گیا کہ کس طرح مچھلی کا کھایا جانا میلینوما کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے یہ سمجھ جائے کہ مچھلی کا کھانا جِلد کے سرطان میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…