پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

لانگ مارچ کیس،پولیس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، عمران خان بدنظمی کے ذمہ دار قرار

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق کیس میں آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ کے دن ڈی چوک پر بدنظمی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا کہا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق 700 سے 800 مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی، مظاہرین نے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹائیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری، زرتاج گل، سیف اللّٰہ نیازی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنما اشتعال دلاتے رہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایچ 9 گراو?نڈ نہیں گئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی کارکن ایچ 9 گرائونڈ نہیں پہنچا، ریڈ زون میں مظاہرین کے داخلے کے دوران 21 شہری زخمی ہوئے، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال بھی کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے، پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت کے مطابق منظم طریقے سے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…