اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ

datetime 10  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی/آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا ہے۔بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پیٹرول پر 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔ دوسری جانبحکومت نے آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر7ارب 23 کروڑ 95لاکھ روپے مختص کئے ہیں جس میں جاری 25 منصوبوں کیلئے5 ارب 99 کروڑ روپے اور 4نئے منصوبوں کیلئے 1 ارب 24 کروڑ 93 لاکھ روپے شامل ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے جاری منصوبوں میں وزیر اعظم ڈویژن کے تحت مقبوضہ کشمیر کے طلبا کے 1600 سکالرشپ کیلئے 15 کروڑ روپے، این سی اے لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر کے لئے 25 کروڑ ،مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے قیام کیلئے20 کروڑ ، ہوم اکنامکس کالج ایف 11/1 کے قیام کے لئے10 کروڑ روپے، آئی ایم سی بی G-13/2 اسلام آباد کے قیام کے لئے 4کروڑ 70 لاکھ روپے ، آئی ایم سی بی G-15 اسلام آباد 6 کروڑ 84 لاکھ روپے ، آئی ایم سی بی مارگلہ ٹائون 3کروڑ، ماڈل کالج بوائز پاکستان ٹائون کیلئے5 کروڑ 43 لاکھ ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی 13/1 کیلئے 6کروڑ 10 لاکھ روپے، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی 14/4 کیلئے 7 کروڑ 73 لاکھ روپے، اسلام آباد ماڈل سکول گوڑا شاہاں کیلئے 90 لاکھ روپے ،

قومی نصاب کونسل کیلئے 10 کروڑ 63 لاکھ روپے، پراجیکٹ پلاننگ ڈویلپمنٹ یونٹ کے قیام کے لئے6 کروڑ 50 لاکھ روپے، ٹیوٹ میٹرک ٹیک پاتھوے کو متعارف کرانے کیلئے 10 کروڑ روپے، وبائی امراض کی نگرانی موثر بنانے کے منصوبہ کیلئے 50 کروڑ ،

”مہارت سب کیلئے” پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کے سپیشل پیکیج کے تحت ٹیوِٹ کے منصوبے کیلئے 3ارب روپے، وفاقی نظامت تعلیمات کے زیرانتظام وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے 38 کروڑ 26 لاکھ روپے

اور کووڈ- 19 رسپانس ریکوری اینڈ ریزیلنس پلانٹ کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ ڈویژن کے نئے منصوبوں میں یونیورسل سروس فنڈ کے تحت تیار ہونے والی کمپیوٹر لیبز کو استحکام دینے کیلئے 14کروڑ 43 لاکھ روپے،

نیشنل کالج آف آرٹس گلگت بلتستان میں ویویل آرٹس کیئر آف ایکسیلنس کیلئے 50 لاکھ روپے، 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کیلئے 1ارب روپے اور اساتذہ کی تربیت کے جدید ادارہ کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…