اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

توہین مذہب کا الزام، افغان ماڈل ساتھیوں سمیت گرفتار

datetime 10  جون‬‮  2022 |

کابل (آن لائن/این این آئی)توہین مذہب کے الزام میں افغان طالبان نے معروف فیشن ماڈل اجمل حقیقی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملکی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرل ہوئی تھی جس میں قرآنی آیات کو مضحکہ خیزانداز میں تلاوت کرنے کے جرم میں اجمل حقیقی اور انکے ساتھی غلام سخی کو گرفتار کیا گیا۔

ماڈل کی گرفتاری اسی متنازعہ ویڈیو کے بعد عمل میں آئی اور طالبان نے گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل ہلکے بھورے رنگ کے جیل کے لباس میں کھڑے ہیں اور طالبان حکومت اور مذہبی علمائ� سے معافی مانگ رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبان نے اجمل حقیقی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو بھی قرآنی آیات یا پیغمبر اسلام کے اقوال کی توہین کی اجازت نہیں‘۔واضح رہے کہ اجمل حقیقی افغانوں میں اپنے فیشن شوز یوٹیوب کلپس اور ماڈلنگ ایونٹس کے لئے مشہور ہیں۔دوسری جانب بھارتی پولیس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین آمیز بیانات اور مسلم مخالف نفرت پھیلانے پر حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور معطل ترجمان نوپور شرما اور بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ نوین کمار جندال پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق گستاخانہ بیانات دینے ، لوگوں کو نفرت پر اکسانیاور انہیں تقسیم کرنے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے مسلم کش واقعات اور نفرت انگیزی کے تسلسل میں بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

حکمراں جماعت کے ساتھ پولیس کو بھی مقدمات درج نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

اس کے علاوہ بھارت سمیت دنیا بھر سے گستاخی کے مرتکب بی جے پی رہنمائوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…