اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر بیٹا انتظار میں تھا کہ اُن کی امّی (دانیہ کی والدہ) اور اُن کی بیوی دانیہ دیکھنے آئیں لیکن ظالم حکومت نے ہماری نہیں سُنی، والدہ دانیہ شاہ‎

datetime 10  جون‬‮  2022 |

عامر بیٹا انتظار میں تھا کہ اُن کی امّی (دانیہ کی والدہ) اور
اُن کی بیوی دانیہ دیکھنے آئیں لیکن ظالم حکومت نے ہماری نہیں سُنی،
والدہ دانیہ شاہ‎

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ کی والدہ نے کہا ہے کہ اُن کا انتقال لیک ویڈیوز کی وجہ سے نہیں ہوا کیونکہ اگر یہ وجہ ہوتی تو وہ اس واقعے کے دوسرے یا تیسرے دن ہی وفات پا جاتے۔

دانیہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کی والدہ کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپیل کر رہی ہوں کہ غلط خبریں نہ پھیلائیں‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’لوگوں کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کا انتقال لیک ویڈیوز کی وجہ سے ہوا جبکہ یہ غلط ہے، اگر یہ وجہ ہوتی تو اُنہوں نے پہلے ہی انتقال کرجانا تھا‘۔عامر لیاقت کی ساس نے کہا کہ ’اُن کا انتقال جنریٹر کی گیس کی وجہ سے ہوا ہے، جب وہ زندہ تھے تب بھی ہر کوئی تصاویر اور ویڈیوز کی بات کر رہا تھا اور اب انتقال کے بعد بھی وہی باتیں ہو رہی ہیں‘۔دانیہ کی والدہ نے کہا کہ ’خدا کا خوف کریں اور غلط بات نہ کریں کیونکہ موت کی وجہ سب کے سامنے ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’دانیہ کی عامر لیاقت سے طلاق نہیں ہوئی تھی، ہم نے کیس ضرور کیا تھا لیکن وہ کام انجام تک نہیں پہنچا اور نہ ہی عدالت نے دانیہ کو کوئی طلاق نامہ جاری کیا لہٰذا وہ عامر لیاقت کی بیوہ ہے‘۔آبدیدہ ہوتے ہوئے دانیہ کی والدہ نے مزید کہا کہ ’میں نے اور میری بیٹی نے عامر لیاقت کے آخری دیدار کے لیے حکومت سے التجا کی لیکن کسی نے ہماری نہیں سُنی، عامر بیٹا انتظار میں تھا کہ اُن کی امّی (دانیہ کی والدہ) اور اُن کی بیوی دانیہ دیکھنے آئیں لیکن ظالم حکومت نے ہماری نہیں سُنی‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…