پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سلمان خان پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچ گئے

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی خود پر قاتلانہ حملہ ہونے سے بال بال بچ گئے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک گروہ بالکل تیار تھا، اچھی قسمت ہونے کے سبب سلمان خان حملے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر، لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شارپ شوٹر کے ذریعے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی جس میں سلمان خان بچ گئے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ ملزم لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک شارپ شوٹر کو ہاکی کی کیسنگ میں چھپایا ہوا چھوٹا بور ہتھیار بھیجا تھا۔ لارنس بشنوئی کی جانب سے مبینہ طور پر شارپ شوٹر کو سلمان خان کے قتل کے لیے اِن کی رہائش گاہ کے باہر تعینات کیا گیا تھا۔انہوں نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر کے باہر کی ریکی کی تھی، ریکی کے دوران شوٹر نے معلومات حاصل کیں کہ سلمان خان جب صبح سائیکل چلانے کے لیے گھر سے باہر جاتے ہیں تو ان کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز نہیں ہوتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جس دن سلمان خان کو قتل کیے جانے کے لیے شوٹرز گھر کے باہر پہنچے اس دن سلمان خان کیساتھ ممبئی پولیس کا ایک دستہ موجود تھا اور سلمان خان کے گھر کے باہر کوئی عوامی تقریب بھی جاری تھی۔سلمان خان کے گھر کے باہر اس گہما گہمی نے شوٹر اور اس کے ساتھیوں کو پریشان کر دیا تھا، سلمان خان کو قتل کرنے آئے شوٹرز کی جانب سے سلمان خان کو اس دن قتل کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز نیٹ ورک نے اپنی خصوصی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شوٹرز پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے سے خوفزدہ تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…