پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مجھے ہر کسی نے استعمال کیا، عامر لیاقت کا صحافی کو بھیجا گیا آخری مبینہ وائس نوٹ وائرل

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا انتقال سے چند گھنٹے قبل صحافی کو بھیجا گیاآخری مبینہ وائس نوٹ سامنے آیا ۔ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی

تصویر ساتھ ایک وائس نوٹ شیئر کیا گیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ عامر لیاقت نے ایک صحافی کو آخری وائس نوٹ بھیجا جس کا اختتام انتہائی افسردہ تھا، اللہ پاک عامر لیاقت حسین کی مغفرت فرمائیں۔شیئر کیے گئے وائس نوٹ میں سنا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت بھرّائی ہوئی آواز میں کہہ رہے کہ ’سن تو سبھی لیتے ہیں تاہم آپ تو کم از کم سمجھتے ہیں، اسی لیے میں جب یہاں سے جا رہا ہوں تو دل بہت دکھا ہوا ہے کیونکہ ہمارے والدین ہجرت کر کے یہیں رہنے کے لیے آئے تھے، یہ (پاکستان) ہر وقت عزیز رہے گا۔عامر لیاقت حسین اس وائس نوٹ میں کہہ رہے ہیں کہ میں چاہے دنیا میں کہیں پر بھی ہوں، دل پر لکھا ہے پاکستان، میرا تو خون بھی شاید سبز ہو گا لیکن میں بہت زیادہ دکھی ہوں، مجھے سب نے استعمال کیا۔مرحوم عامر لیاقت حسین کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے آؤں گا تو کبھی نہیں واپس پلٹ کرلیکن آپ دیکھیں گے مجھے، میرا رنگ جو میں نے یہاں چھپا رکھا اور لوگ وہ نہیں دیکھ سکے، لوگ تڑپیں گے لیکن میں یہاں واپس نہیں آؤں گا۔خیال رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت گزشتہ روز اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ملازمین کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہو رہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…