اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر لیاقت کی وفات کے بعد تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا وزیراعلی پنجاب سے بڑا مطالبہ

datetime 10  جون‬‮  2022 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے ۔انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔دانیہ نے لکھا کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے

اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ تیسری اہلیہ دانیہ نے اپیل کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شوہر سے ملاقات کا انتظام کرائیں، شوہر سے آخری ملاقات پر مجھے سکیورٹی دی جائے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی تاہم انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم پی اے جمال صدیقی نے بتادیا۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب ہوگی،انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔خیا رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے عملی صحافت کا آغاز ندائے ملت سے کیا۔عامر لیاقت حسین کو نجی ٹیلی ویژن جیو کے پروگرام عالم آن لائن سے شہرت ملی ، ان کی شہرت کو جیو کی رمضان ٹرانسمیشن اور انعام گھر نے اور بلندیوں پر پہنچادیا۔عامر لیاقت حسین نے عملی سیاست کا آغاز متحدہ قومی موومنٹ سے کیا اور وہ پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر ہی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔عامر لیاقت 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے ، وہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیر مملکت بھی رہے۔م

تحدہ قومی موومنٹ کے بعد عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور وہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔عامر لیاقت نے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشری تھیں جن سے ان کے دو بچے ہیں

جن میں ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہے، تاہم 2020 میں بشری نے عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کی تصدیق کی۔عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی،

ان کی دوسری شادی طوبی انور سے ہوئی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور طوبی نے فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

فروری 2022 میں عامر لیاقت نے تیسری شادی دانیہ شاہ سے کی لیکن 3 ماہ بعد دانیہ نے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کردیا۔

یاد رہے عامر لیاقت حسین ابھی بھی رکن قومی اسمبلی ہے ، اطلاعات کے مطابق وہ کافی عرصے سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…