جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان کی ٹوئٹ

datetime 9  جون‬‮  2022 |

عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان کی ٹوئٹ

اسلام آباد (این این آئی)ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت انتقال کرگئے، ان کی وفات پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عامر لیاقت گزشتہ شب کراچی میں واقع اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے،ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ملازمین کے مطابق گذشتہ رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہورہی تھی انہیں ہسپتال جانے کا کہا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق

عامر لیاقت کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا، ان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال بھجوادی گئی ہے۔ پولیس سرجن کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرے گی۔

عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان نے ٹوئٹر پر عامر لیاقت کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے ایم این اے عامر لیاقت کے

انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کا الیکشن

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ پی ٹی آئی سے اختلافات کے باوجود انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…