ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بجٹ بہت اچھا آرہا ہے ، عوام کیلئے ریلیف ہی ریلیف ہے،چیئرمین ایف بی آ ر نے خوشخبری سنا دی

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ، این این آئی ) چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مہنگائی میں پسی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بڑا اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں

عوام کے لیے ریلیف ہے، آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا اور جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائیگا، نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس برقرار رہیں گے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ڈاکیومینٹیشن جاری رہے گی۔دوسری جانب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ این ایچ اے کو 121 ارب روپے ملے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 538 ارب روپے مختص کئے گئے ،سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ این ایچ اے کو 121 ارب روپے ملے گا،ذرائع کے مطابق آبی وسائل کیلئے 96 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 96 ارب 36 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص جبکہ ترقیاتی کاموں کیلئے کابینہ ڈویژن کو 60 ارب کا بجٹ ملے گا، توانائی کے شعبے میں پیپکو کے لیے 49 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ریلوے کیلئے 33 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ،خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں کیلئے 50 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 25 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 41 ارب 87 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ایوی ایشن کیلئے ڈھائی ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا ،ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے لیے 9.5 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ اور وزارت ہاؤسنگ کے لیے 11 ارب 60 کروڑ روپے ،وزارت داخلہ کے لیے 10 ارب 47 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ،وزارت صحت کے لیے 12 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ،وزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ اور میری ٹائم افیئرز کے لیے 3.1 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…