پشاور (این این آئی)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ نے ہسپتال کے ڈائریکٹر کو انتظامی عہدے کیلئے نا اہل قرار دیا ہے۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی تین رکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی ضرورت 30 یو پی ایس تھی مگر 200 خریدے گئے، 170 1یو پی ایس استعمال میں نہیں لائے گئے اور گودام میں پڑے ہیں، یو پی ایس کی خریداری مارکیٹ سروے کیے بغیر کی گئی۔انکوائری رپورٹ کے مطابق امراض قلب کیلئے ای پی مشین، گائنی وارڈ کیلئے آپریشن تھیٹرمیزکی خریداری 85لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔انکوائری کمیٹی نے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار خٹک کو انتظامی عہدے کیلئے نا اہل قرار دیا ہے اور کمیٹی نے رپورٹ میں سخت سزا دینے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ میں کچھ ایسی باتیں تھیں جو مینجمنٹ کمیٹی کو واضح نہیں تھیں، معلومات کا غلط تبادلہ ہوا تھا، کسی قسم کی مالی بے ضابطگی نہیں ہوئی، قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے خریداری کی گئی ہے۔