لاہور(این این آئی )سول سیکرٹریٹ کے محکمہ سروسز نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں کے 800 اساتذہ کی گریڈ 19 میں ترقیوں کیلئے اساتذہ کے سروسز ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد محکمہ سروسز نے میرٹ پر اترنے والے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی گریڈ 19 میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔