پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

منی لانڈرنگ کے اہم کردار مقصود چپڑاسی بیرون ملک انتقال کرگئے

datetime 9  جون‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے مقصود چپڑاسی کے اکائونٹس سے کروڑوں روپے نکلنے کا دعوی کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقصود چپڑاسی ان دنوںبیرون ملک مقیم تھے اوران کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ۔مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ میں پیسے آنے پر انہیںمنی لانڈرنگ کیس میں شامل کیا گیا تھا ۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک مقصود کی وفات کا مجھے بھی ابھی ایک صحافی سے معلوم ہوا ہے۔ اس سوال کہ کیا مقصود چپڑاسی کی وفات سے کیس پر کوئی اثر پڑے گا کاجواب دیتے ہوئے فاروق باجوہ نے کہاکہ مقصود چپڑاسی کی وفات سے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،ملک مقصود گواہ نہیں ملزم تھا اس لئے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،ملزمان کیخلاف کیس ایف آئی اے عدالت میں چل رہا ہے۔سپیشل سنٹرل عدالت نے ملک مقصود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…