پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا فنڈ میں 2 ارب کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع

datetime 6  جون‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں کورونا فنڈ میں 2 ارب کی مبینہ کرپشن کے بعد نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، محکمہ صحت سے فنڈ کی تفصیلات اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیانات بھی قلمبند کرنے کا فیصلہ

کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا فنڈ میں 2 ارب 9 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے محکمہ صحت سے کورونا کے دوران استعمال کی جانے والی فنڈ کی تفصیلات اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے الزام میں ارکان قومی اسمبلی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے بعض ارکان، سرکاری افسران اور محکمہ صحت حکام کے بیانات قلمبند کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل آڈیٹر جنرل کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں خیبر پختونخوا کورونا فنڈ میں 2 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد کی سنگین مالی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، کورونا ٹیسٹ، حفاظتی کٹس، ادویات، مشینری اور آلات کی خریداری میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیاں کی گئیں تھیں، اربوں روپے کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دیکر خزانے کو کروڑ وں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کمپنیوں کو فائدہ دیا گیا، ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی مد میں 37 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئیں تھیں، زیادہ قیمت میں آکسیجن سلنڈر خریداری سے خزانہ کو 4 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، 4 کروڑ 53 لاکھ روپے کی کارڈیک مانیٹر کی مشکوک خریداری کی گئی، ریپڈ رسپانس ٹیم کوغیر قانونی 36 کروڑ 87 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…