مفتاح اسماعیل کی موجودگی میں آن ائیر شو کے دوران لائٹ چلی گئی

6  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)گزشتہ روزنجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بطور مہمان شریک ہوئے جہاں دوران گفتگو لوڈشیڈنگ کے سبب لائٹ چلی گئی اور سٹوڈیو میں اندھیرا چھا گیا۔سکرین پر کئی سیکنڈز اندھیرا رہا جس پر

سلیم صافی نے کہا کہ یہ حالت ہے۔اس دوران مفتاح اسماعیل نے سوال کیا کہ لائٹ آئی ہے یا گئی ہے؟ وزیر خزانہ کے سوال پر سلیم صافی بھی پہلے سوچ بچار کرنے لگے اور پھر ٹیم سے پوچھ کر کہا کہ لائٹ گئی ہے۔بعد ازاں لائٹ آنے کے بعد میزبان کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کی کوششوں کے باوجود بھی یہ حالت ہے کہ دوران پروگرام بھی لائٹ جانے لگی ہے۔دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگاواٹ ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار207 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 190میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 520 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 107 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119 میگاواٹ ہے۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 178 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔جوہری ایندھن 1ہزار 749 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریجن میں بھی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…