پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

(ن )لیگ کو ناقابل تلافی نقصا ن اہم ترین رہنما نے نوازشریف سے راہیں جدا کرلیں بیٹے سمیت عمران خان سے جاملے

datetime 6  جون‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اقبال شاہ بیٹے عامراقبال شاہ (سابق ایم پی اے) سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق2018 میں این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے شکست

دینے والے مسلم لیگ ن کے سید اقبال شاہ اور ان کے بیٹے عامر اقبال شاہ نے 17 جولائی کو پی پی 224 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے عامر اقبال شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ اچھا وقت گزارا، پارٹی کو جب بھی قربانی کی ضرورت پیش آئی ہم نے دی۔عامر اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ جب 2018 میں جہانگیر ترین کے مقابلے میں کوئی ضمنی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں تھا تو ہم نے پارٹی کے حکم پر لبیک کہا اور جہانگیر ترین کے مقابلے میں الیکشن لڑا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ہم نے قربانی دی، آج پارٹی جہانگیر ترین کے مقابلے میں ہم سے قربانی مانگ رہی ہے،کل جہانگیر ترین کے خلاف لڑایا، آج اس کے حق میں بٹھا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان کو ن لیگ نے ٹکٹ دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے شروع کر دئیے۔

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان نے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر پی پی 167 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔نذیر چوہان نے کہا کہ ٹکٹ دینے پر مسلم لیگ (ن)کا شکر گزار ہوں،ہم نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کو چھوڑا۔

عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف عمران خان ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، میرے حلقے میں اب پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے۔نذیر چوہان نے کہا کہ ہم ملک کے لیے سیاست کرتے ہیں، عمران خان نے ملک توڑنے کی سیاست کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…