پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

مرسیڈیز کا بریک نظام خراب ہونے پر برسوں بعد لاکھوں کاریں واپس منگوانے کا اعلان

datetime 5  جون‬‮  2022 |

برلن(این این آئی )پرتعیش گاڑیاں بنانے والے جرمن گروپ مرسیڈیز بینز نے اعلان کیا ہے کہ وہ تکینکی خرابی کے باعث صارفین کے زیر استعمال برسوں پرانی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا رہا ہے

جرمن میڈیا نے فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک بیان کے حوالے سے کہا کہ جو گاڑیاں مرسیڈیز بینز نے منگوائی ہیں وہ 2004 اور 2015 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔

مرسیڈیز بینز کمپنی بریک نظام میں خرابی کے باعث دنیا بھر سے تقریبا 10 لاکھ پرانی گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے۔ جرمنی کی فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ

ملک میں موجود 70 ہزار گاڑیوں سمیت دنیا بھر سے 9 لاکھ 93 ہزار 407 گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔مرسڈیز بینز نے کہا کہ وہ فوری طور پر گاڑیوں کو مرمت کے لیے واپس منگوا رہی ہے

اور کمپنی متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سے رابطے بھی کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق جن گاڑیوں کو واپس منگوایا جا رہا ہے ان کے معائنے کے بعد جہاں ضرورت ہوگی ان کے پرزوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

تاہم مرسیڈیز بینز کمپنی نے اپنے صارفین سے درخواست کی ہے کہ جب تک گاڑیوں کا معائنہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک وہ اپنی گاڑیاں چلانے سے اجتناب برتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…