لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی جن کو نیوٹرل رہنے کا طعنہ دے رہا ہے، ان کا آئینی کردار یقینا نیوٹرل رہنا ہی ہے۔اگر وہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھائیں تو پاکستان 3 حصوں میں تقسیم اور نیوٹرل رہنے کا طعنہ۔ذاتی مفادات اور انا کی
خاطر پاکستان کے سفارتی تعلقات کو داو پر لگا کر عمران نیازی اصل سازش کر رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا کہ زیک گولڈ سمتھ اور مودی کی مہم عمران نیازی چلائے اور طعنے ہمیں، ساڑھے تین سال کی ناکام خارجہ پالیسی، ناکام معاشی پالیسی، ناکام داخلی پالیسی، ناکام سیاست اور غریب دشمن پالیسیوں کا واحد اور اصل ذمہ دار صرف عمران نیازی ہے۔عمران نیازی اپنی ناکامیوں کابوجھ اداروں اور عوام پر مت ڈالو۔آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی عمران نیازی کرے،معاشی تباہی عمران نیازی برپا کرے اور الزام ہمیں۔ہمیں یہ معلوم ہے کہ کل عمران نیازی اداروں کے سربراہان کے خلاف ہرزہ سرائی کرے گا۔ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ عمران نیازی نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ اداروں کے سربراہان کے خلاف مہم چلاو اور منظم پراپیگنڈہ کرو۔ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ عمران نیازی یہ بازی ہار چکا ہے۔عوام پاکستان، عمران نیازی کے پاکستان دشمن گھناؤنے کردار سے بخوبی واقف ہیں۔نرگسیت پسندی میں عمران نیازی جو حدیں پار کر رہا ہے، وہ ملک میں انتشار اور فتنہ کا باعث ہیں۔