جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے تین ٹکڑے اور فوج کے ٹوٹ جانے کی گولڈ سمتھ اینڈ کمپنی کی دلی خواہش کو عمران خان بالآخر اپنی زبان پر لے آئے، مولانا فضل الرحمان

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم روزل اول سے متنبہ کررہے تھے کہ عمران نیازی کو بیرونی طاقتوں نے میدان میں اتارا ہے تاہم کوئی یقین نہیں کررہا تھا،اب پاکستان کے تین ٹکڑے اور فوج کے ٹوٹ جانے کی

گولڈ سمتھ اینڈ کمپنی کی دلی خواہش کو وہ بالآخر اپنی زبان پر لے آئیں، جس سے ہماری دعوے کی تصدیق ہوتی ہے، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ملک عمران خان جیسے بیرونی طاقتوں کے پروردہ مسخروں کا نہیں،22 کروڑ جانثاران اسلام کا ملک ہے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان کی قومی اور مذہبی جماعتوں نے پاکستان کو ایک زنجیر میں پھرو کر ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مذہبی قوتیں اور بالخصوص جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ٹکڑے کرنے والوں کے منہ توڑ کے رکھ دے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے گولڈ سمتھ جیسے سرپرستوں کے پاکستان سے متعلق خواب کو ہم ہزار ٹکڑے کردیں گے تاہم پاکستان کی سلامتی اور آئینی رول تک محدود فوج کے وقار پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد عمران نیازی مکمل طور پر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، اب ان کی پارٹی کے کئی ٹکڑے ہونے والے ہیں،اس لئے وہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کے واہییات بکنے لگا ہے۔ پاکستان اور اس کی آئینی کردار تک محدود ہونے والی فوج کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ وہ اپنے گولڈ سمتھ اور زیک سمتھ کے پاس لندن جاکر تین ماہرین نفسیات سے اپنی علاج کروائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…