پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

مکہ المکرمہ میں ملازمتوں کے مواقع

datetime 5  جون‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مکہ المکرمہ گورنری کے تعاون سے سعودی شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو حج کے موسم میں مشاعرمقدسہ میں ملازمت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواہش مند حضرات اجیر پلیٹ فارم سے

حج ورک پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت انسانی وسائل اس سروس کے ذریعے حج کے سیزن کے دوران کام کرنے والے اداروں کو مقدس مقامات پر ورک اجازت نامے جاری کرنے اور عارضی طور پر سعودیوں اور تارکین وطن کو ملازمت دینے کی اجازت دینے کی سہولت فراہم کرے گی۔ تاکہ ان کی انفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ حج سیزن سیزن پلیٹ فارم کی ورچوئل لیبر مارکیٹ کے طور پر یہ اداروں کو محدود سطح پر ملازمت کی اجازت دے دیتا ہے۔ مشاعر مقدس میں کام کرنے والے ادارے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے حج سیزن کے دوران ملازمت کے خالی مواقع ظاہر کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اجیرسعودی مارکیٹ میں افرادی قوت کے حوالے سے لچک اور نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اداروں کی افرادی قوت کی ضروریات پورا کی جا سکے، مارکیٹ میں افرادی قوت کی پیداواری صلاحیت اور تاثیر کو بڑھایا جا سکیں، کاروباری مالکان کے لیے لچکدار حل فراہم کیا جا سکے۔ سعودی لیبر مارکیٹ میں مقامی ٹیلنٹ کو موقع دیتے ہوئے غیرملکی بھرتیوں پر انحصار کم کیا جاسکے۔ادارے اور افراد مندرجہ ذیل لنک (https://www.ajeer.com.sa)

کے ذریعے آن لائن طریقے سے اجیر حج سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔یہ سروس حج کے موسم کے دوران کام کو منظم کرنے اور اس میں حصہ لینے والے اداروں اور کارکنوں کو سہولت فراہم کرنے کی

وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح میں اضافہ ہوگا اور بابرکت موسم کے دوران ان کے تجربے کو بہتر بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…