منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کم بجٹ کے باوجود مسلح افوا ج نے سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی مسلح افواج نے کم بجٹ کے باوجودسرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،خطرے کے

اِدراک، درپیش چیلنجز اور پاکستان آرمی کی ڈپلائمنٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمیں دفاعی بجٹ کا تنقیدی اور تقابلی جائزہ لینا ہوگا، دشمن کا بڑھتا ہوا دفاعی بجٹ افواجِ پاکستان کیلئے ہمیشہ سے چیلنج رہا ہے تاہم اس کے باوجودہمیشہ افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے دو سالوں میں آرمی نے اپنے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں لیا ہے،اتنے بڑے خطرات کو موجودگی میں جی ڈی پی کا صرف2فیصد دفاعی بجٹ ہے،ہندوستان کا دفاعی بجٹ 70بلین ڈالر جبکہ پاکستان کا دفاعی بجٹ11بلین ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کی نسبت اپنے ایک فوجی پر سالانہ 4گنا زیادہ خرچ کر تا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے ایک فوجی پر سالانہ13400ڈالر، انڈیا 42000ڈالر،امریکہ 392,000ڈالر، ایران 23000ڈالرجبکہ سعودی عرب371,000ڈالر خرچ کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ دِفاعی اخراجات کے حوالے سے بھارت دْنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، رپورٹ کے مطابق بھارت کا دِفاعی بجٹ پاکستان کی نسبت 7گْنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت2016ء سے2020ء کے دوران دْنیا کا دوسرا بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق بھارت صرف جدید اسلحہ کی خریداری کے لیے سالانہ لگ بھگ18سے19بلین ڈالر لگاتا ہے جو کہ پاکستان بجٹ کا تقریباََ 2گْنا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیکھتے ہیں کہ دیگر ممالک کا ڈیفنس بجٹ کتنا ہے؟،

سعودی عرب کا ڈیفنس بجٹ 55.6بلین ڈالر، چائنہ کا ڈیفنس بجٹ293بلین ڈالر، ایران کا ڈیفنس بجٹ24.6بلین ڈالر،UAE کا ڈیفنس بجٹ22.5بلین ڈالراورترکی کا ڈیفنس بجٹ 20.7بلین ڈالر ہے۔ذرائع کے مطابق اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ کیا ہے؟،2021 / 22کا دِفاعی بجٹ قومی بجٹ کا 16فیصدہے،اسی میں سے 7فیصد پاکستان آرمی جبکہ باقی نیوی اور ائیر فورس کے حصے میں آتا ہے،پچھلے کئی سالوں سے انفلیشن کی وجہ سے

عملاََ پاکستان کا دفاعی بجٹ کم ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر ہم افراط زَر کی شرح (inflation index)کا موازنہ کریں تو رواں معاشی سال میں افراطِ زر کی شرح 11.3 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیا اسی 2 فیصد GDPکے اندر پاکستان کی مسلح افواج نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر نہیں بنایا؟رپورٹ کے مطابق کیا اسی کے دوران پاکستان نے کووڈکے خلاف فرائض سرانجام نہیں دیے؟۔ ذرائع کے مطابق کیا اسی بجٹ سے ہم نے مغربی بارڈر کے دفاع کو فینسنگ اور بارڈر فورٹس تعمیر کرکے مضبوط نہیں بنایا؟،2019 / 20میں ملکی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر دِفاعی بجٹ منجمد رہا۔

ذرائع کے مطابق 2020 / 21میں بھی پاک افواج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو ا،رواں مالی سال میں روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے باوجود دِفاعی ضروریات کو دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورا کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء کے بعدکولیشن سپورٹ فنڈ کی بندش کے باوجود دِفاعی اور سیکورٹی کی ضروریات کو ملکی وسائل سے ہی پورا کیا گیا۔ آپریشن ردّالفساد کے اہداف اور دائرہ کار اور دیگر سیکورٹی اْمور میں کوئی کمی نہیں آنے دی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاک افواج اور پاک افواج کے رِفاعی اداروں نے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مَدمیں 935 بلین روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…