پی ٹی اے نے عوام کیلئے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنیکی اجازت دینے کی پالیسی پراتفاق کرلیا۔پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی جس میں انہیں غیرضروری ایس ایم ایس کے قوانین کاجائزہ لینے کی ہدایت کی۔پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ کی ہدایت پر پی ٹی اے مارکیٹنگ کے ناپسندیدہ ایس ایم ایس اور شہریوں کے رازداری قوانین کاجائزہ لے گا۔سلمان صوفی نے کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی آئینی حق ہے اور وزیراعظم یقینی بناناچاہتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو اس لیے صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیرکسی اورکمپنی کو دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔اعلامیے کے مطابق صارف بغیر اجازت موصول ہونے والے میسج بھیجنے والی کمپنی کو رپورٹ کرسکے گا اور صارف کو حق حاصل ہوگا کہ میسج بھیجنے والی کمپنی کو میسج بھیجنے سے منع کرسکے۔