اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ کو جہاں نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے وہاں نہیں رہنا چاہیے، فواد چوہدری

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو جہاں نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے وہاں نہیں رہنا چاہیے ۔لانگ مارچ اور پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، لانگ مارچ کے دوران ہمیں ایسے روکا گیا جیسے ہم سب بم باندھ کر جا رہے تھے ،دو تین ماہ بعد عام الیکشن میں جا رہے ہیں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس

نے حکومت بنانی ہے۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید اور میری گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے ہوئے تھے، وزیر داخلہ کی طرف سے سینکٹروں پولیس اہلکار ہماری گرفتاری کیلئے لگائے گئے تھے، سرکاری افسران کو کہتے ہیں کہ وہ اپنی حد میں رہ کر سرکاری ڈیوٹی کریں، ڈی سی اور ڈی پی او کو کہتا ہوں کہ وہ حمزہ کے چمچے نہ بن جائیں یہ حکومت دو تین ماہ کی مہمان ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور پرامن احتجاج ہمارا اپنی حق ہے، لانگ مارچ کے دوران ہمیں ایسے روکا گیا جیسے ہم سب بم باندھ کر جا رہے تھے، اسٹیبلشمنٹ کو جہاں نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے وہاں نہیں رہنا چاہیے، عمران خان ایک سیاق وسباق کے اوپر بات کر رہے ہیں، پاکستان میں بڑے لوگ ہیں جن کا ہر طرف احترام ہے، ان کو کمیٹی میں شامل کرنا چاہے، امید ہے سپریم کورٹ اس تجاویز پر غور کرے گی۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، جاری منصوبوں کے فنڈ کہیں اور ٹرانسفر کیے گے تو بھر پور احتجاج کریں گے، مسلم لیگ ن نے پورے پاکستان کی تباہی کی ہے ہمارے جاری منصوبے روک کر تحصیل پنڈدادن خان کو تباہ کرنا چاہتی ہے، دو تین ماہ بعد عام الیکشن میں جا رہے ہیں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے حکومت بنانی ہے۔….

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…