منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

طالبان سے سفارتی تعلقات شروع کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں‘ مودی سرکار کا بڑا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)نئی دہلی نے طالبان کے ساتھ سفارتی تعلقات اور افغانستان میں سفارتی سرگرمیوں کے آغاز کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ہندوستانی عہدیداروں کے دورہ افغانستان کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے کے طور پر نہیں سمجھا جاسکتا اور یہ کہ کابل میں ہندوستانی

سفارت خانہ نے اپنی تعیناتی اور کام کاج معمول کے مطابق دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان ارِندم باگچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے دورہ افغانستان سے متعلق سوالات کے جواب میں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران ڈویڑن کے انچارج جوائنٹ سیکرٹری جے۔ پی سنگھ کی قیادت میں ایک کثیر رکنی ٹیم کابل میں ہے جو طالبان کے سینئر اراکین کے علاوہ ان بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گی جو انسانی امداد کی فراہمی اور تقسیم میں شامل ہیں۔باگچی نے ہندوستانی ٹیم کی طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کے آغاز کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستانی فریق کا یہ پہلا باضابطہ دورہ? کابل ہے جو انسانی امداد کی فراہمی اور تقسیم سے متعلق ہے اور اسے اس تناظر سے ہٹ کر دیکھنا درست نہیں ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…