جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی آر ایس ایس کا دوسرا نام ہے،حافظ حمد اللہ

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان پھر بھی قائم رہیگا۔گزشتہ روز عمران خان

نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے تین ٹکرے ہو جائیں گے۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان پھربھی قائم رہیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملک کے خلاف یہ زبان محب وطن شخص کی نہیں بلکہ وطن دشمن شخص کی ہے، عمران نیازی پاکستان کا بال ٹھاکرے اورپی ٹی آئی آر ایس ایس کا دوسرا نام ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران نیازی کرسی اور اقتدار کی ہوس میں پاکستان اور فوج توڑنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، پاکستان اور فوج توڑنے کی بات کر کے ثابت ہوا کہ عمران نیازی بیرونی ملک دشمن عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے۔حافظ حمداللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان پھر بھی قائم رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پی ڈی ایم، اتحادی جماعتیں اور پوری قوم آپ کی سیاست کو ختم کرکے دم لے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…