اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے 30روپے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد کرنے کا وعدہ کیا تھا، پٹرولیم ڈویلپمبٹ لیوی سے 610 ارب روپے سالانہ جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا،موجودہ حکومت نے 17 فیصد سیلز ٹیکس ڈراپ کردیا،ہم نے سیلز ٹیکس صفر کردیا ہے،اگر سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل پر عمل ہوتو پٹرول 264 روپے لٹر ہو،یہی آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا تھا،اس کے ساتھ ایف بی آر کی طرف سے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جانا تھا۔