تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے سابق چیف آف اسٹاف گاڈی آئزن کوٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری صلاحیتوں کے حصول سے روکنے کے لیے مختلف کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف اسرائیل کے تقریبا سبھی آپریشن خفیہ تھے۔میرا خیال ہے کہ اگراسرائیل ایران کے خلاف کارروائیاں نہ کرتا تو ایران10سال پہلے ایٹمی طاقت بن چکا ہوتا۔