بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان بتائيں 3 ٹکڑوں والا نظریہ زیک گولڈ اسمتھ نے دیا یا اسرائیل نے؟ مریم نواز

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متنازع بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کرنے والوں کی جماعت کے 3 حصے ہوں گے،فتنہ خان کی بات سے پوری قوم کو افسوس ہے، لوگوں میں غصے کی لہر ہے، وزیر اعظم دماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کا ایک

بورڈ تشکیل دیں جو عمران خان کا دماغی معائنہ کریں، عمران خان کادماغی مرض پاگل پن کے آخری مرحلے میں ہے، ایسے شخص کا پاکستان میں کھل عام گھومنا خطرے سے خالی نہیں ہے،عمران خان واحد شخص ہیں جو 30 روز میں بری طرح ناکام ہوئے،عمران خان، رانا ثنااللہ کے ڈر سے پشاور میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے،ہمیں کسی پر جھوٹے مقدمات بنا کر انتقام نہیں لینا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کی بات سے پوری قوم کو افسوس ہے، لوگوں میں غصے کی لہر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم اور حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ دماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کا ایک بورڈ تشکیل دیں جو عمران خان کا دماغی معائنہ کریں، کیونکہ ان کا دماغی مرض پاگل پن کے آخری مرحلے میں ہے، ایسے شخص کا پاکستان میں کھل عام گھومنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جو اقتدار کبھی عمران خان کا تھا ہی نہیں وہ اس کے جانے پر اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے، جو مینڈیٹ اس نے عوام سے چھینا ہے آج وہی مینڈیٹ عوام نے آئینی طریقے سے واپس لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان واحد شخص ہیں جو اقتدار میں آنے کے بعد 30 دنوں میں بْری طرح ناکام ہوا اور اقتدار جانے کے بعد اپوزیشن میں بھی 30 دنوں میں ناکام ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کا ملبہ ہمارے ملک پر ڈال رہا ہے، عمران خان نے کہا کہ یہ ملک تین ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا تو میں یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ کبھی عمران خان یہ بیان دیتے ہیں کہ کشمیر کے تین حصے ہونے چاہئیں، تو عمران خان بتائے کہ ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے والی تھیلی آپ کو کس نے دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا کس کا یجنڈا ہے، کیا یہ اسرائیلی ایجنڈا ہے، پہلے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا شوشہ چھوڑا اور آج پاکستان کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کرنے والوں کی جماعت کے تین حصے ہوں گے بلکہ اس کی سیاست کے 300 ٹکڑے ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سب کی قربانیاں ہیں، تین بار نواز شریف کو اقتدار سے نکالا گیا، ان کی بیٹی کو ان کے سامنے گرفتار کیا گیا، ایک پرانے اقامے پر ان کو نکالا گیا پھر بھی ہم نے برداشت کیا۔مریم نواز نے کہا کہ اس ملک کے لیے لوگوں نے شہادتین، پھانسیاں، جلاوطنیاں اور اپنے پیاروں کی قربانیاں برداشت کی ہیں، عمران خان کو کوئی حق نہیں کہ وہ ایسی بات کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، رانا ثناء اللہ کے ڈر سے پشاور میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، ایسے انسان کو اپنے آپ کو لیڈر کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ مجھے راہداری کی ضمانت ملے گی اور مجھے کوئی گرفتار نہیں کرے گا تب ہی میں آؤں گا ورنہ میں پشاور میں چھپ کر بیٹھا رہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخوا کے وسائل پر جوک بن کر بیٹھا ہے، صوبے کے سرکاری وسائل کو لوٹ رہا ہے۔عمران خان کے بیان پر مزید تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رہنما، قوم کو جوڑتے ہیں توڑنے کی بات نہیں کرتے، ملک کا رہنما ملک کو جوڑنے کی باتیں کرتا ہے توڑنے کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو رول بیک کرنے کی بات کی، جوہری پروگرام کو ختم کرنے کی بات کی اور ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں کہا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا خواب دیکھا تو عمران خان بیرون ملک عیاشی کر رہا تھا اور جب نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت دی تو اس وقت بھی عمران خان بیرون ملک عیاشی کر رہا تھا۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ہم نے بھی افواج پاکستان پر تنقید کی ہے لیکن صرف مثبت تنقید کی ہے اور وہ تنقید اس لیے کی ہے کہ اگر کوئی لائن کراس ہو رہی تھی تو اس کی نشاندہی ہو تاکہ ان (فوج) پر انگلیاں نہ اٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ صحیح فیصلے نہیں ہوئے تو فوج تباہ ہوگی تو کیا آر ٹی ایس سسٹم بٹھانا، اپنے علاوہ پورے ملک کو جیل میں ڈالنا، انتقام لینا، مخالفین کو مارنا، معیشت کی تباہی پر خاموشی اختیار کرنا صحیح فیصلے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر ادارے آئین کا ساتھ دیں تو غلط فیصلہ ہے اور اگر عمران خان کا ساتھ دیں تو صحیح فیصلہ ہے۔

جب ملکی فوج کا سپہ سالار عمران خان کے ساتھ تھا تو صحیح فیصلہ تھا اور اب پاکستان کی تباہی کا بوجھ اگر انہوں نے اپنے سر سے اتارا اور اب وہ ان کے ساتھ نہیں تو غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے آئین شکنی کی تو عدالتیں کھلیں اور اب وہ عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور عدالتوں سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے مارچ کرنے کی اجازت لے کر دیں۔نیب چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ نیب چیئرمیں ایسا ہی ہوگا، ہمیں کسی پر جھوٹے مقدمات بنا کر انتقام نہیں لینا، ہم نے کسی کو صرف اس لیے اٹھا کر بند نہیں کرنا کہ وہ میری حکومت کے خلاف جلسے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین ایسا ہونا چاہیے جو میرٹ پر فیصلے کرے جو چہرے دیکھ کر نہیں بلکہ مقدمے دیکھ کر فیصلہ کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…