اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کا 50 لاکھ مکانات فراہمی کا وعدہ مگر تعمیر صرف کتنے ہوئے ؟ دعوؤں کی قلعی کھل گئی

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیفڈا کے تحت کم لاگت کے مکانات پر 105 ارب روپے خرچ، اب تک صرف 3564 مکانات تعمیر ہوئے؛ سابق حکومت نے 50 لاکھ مکانات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ روزنامہ جنگ میں قاسم عباسی کی خبر کے مطابق دستیاب سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کے تحت کم لاگت کے مکانات پر

مجموعی طور پر 105 ارب روپے خرچ کیے ہیں جبکہ اب تک صرف 3564 مکانات تعمیر ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) پروگرام کے تحت 50 لاکھ مکانات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو سابق وزیراعظم عمران خان کا ڈریم پراجیکٹ تھا۔ اس کے باوجود سابق حکومت نے ضرورت مندوں کو ایک بھی ہاؤسنگ یونٹ خود فراہم نہیں کیا۔ اس سے قبل اس نمائندے نے 18 اپریل کو خبر دی تھی کہ نیفڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے معروف این جی او اخوت فاؤنڈیشن کے ذریعے مستحق افراد کو 17000 کم لاگت کے مکانات فراہم کیے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اس سے قبل اخوت نے رابطہ کرنے پر اس نمائندے کو بتایا تھا کہ نیفڈا کا ان کے منصوبوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے وہ 17000 کم لاگت کے مکانات آزادانہ طور پر بنائے۔ تاہم دستیاب نیفڈا پروگریس ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں مقامی حکومتوں کے محکموں کے ذریعے 24000 سے زیادہ کم لاگت والے ہاؤسنگ یونٹس (ایل سی یوز) زیر تعمیر ہیں اور اب تک 50000 سے زائد ایل سی یوز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ نیفڈا کے فوکل پرسن نے بتایا کہ ملک بھر میں جاری منصوبے اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے جبکہ کچھ اگلے سال کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے۔ اپریل 2022 تک بینکوں نے ان گھروں کی تعمیر کے لیے حکومت پاکستان کو مجموعی طور پر 386 ارب روپے کی مالی امداد دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…