جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی سے چھٹی ، وفاقی وزیر قانون نے بڑا اعلان کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان سمیت کچھ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت وہ ارکان جنہوں نے اسمبلی کے فلور پر استعفے دئیے۔

قانونی طور پر وہ مستعفی ہو چکے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ اسپیکر کو ان کے استعفے قبول کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فلور آف دی ہائوس پر استعفے کنفرم کردیے ہیں، اْن کے لیے قانون کے تحت ایوان کے دروازے بند ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی وضح داری کا مظاہرہ کررہے ہیں، قانون کے تحت اب استعفوں کی تصدیق کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ مانیٹرنگ جج مقرر کرنے کا تجربہ درست نہیں رہا، سپریم کورٹ نے جب بھی مانیٹرنگ کا فیصلہ دیا وہ متنازع رہا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کو روکنے کے لیے قانون کا سہارا لیا، دارالحکومت میں اس دن دفعہ 144 نافذ تھی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جلسے کی اجازت کا آرڈر پاس کیا اور ٹی او آر طے کرنے کا کہا، خان صاحب نے وعدہ خلافی کی اور ریڈ زون تک پہنچ گئے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے ڈی چوک جانے کا اعلان کرکے توہین عدالت کی، توقع کرتا ہوں سپریم کورٹ اس پر خان صاحب سے توہین عدالت میں جواب مانگے گی۔وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ توقع ہے پہلے توہین عدالت کا معاملے طے ہوگا پھر فرمائشوں پر بات ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…