بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ ٹرین عملہ کی اجتماعی زیادتی

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان سے کراچی جانے والی 26ڈاؤن زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ ٹرین عملہ کی اجتماعی زیادتی کابھیانک کیس سامنے آیا ہے،اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر ‘انچارج اور ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا.خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی ‘واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار‘مقدمہ درج ،یہ ٹرین نجی شعبہ کے زیر انتظام چلائی جارہی ہے۔

اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون (ف)کی درخواست پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔روزنامہ جنگ میں رؤف مان کی خبر کے مطابق  متاثرہ خاتون (ف)جس کا سسرال مظفر گڑھ ہے ۔اس کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دی وہ اپنے بچوں سے ملنے 26مئی کو مظفرگڑھ پہنچی،27مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی،سٹیشن پر اس کو ٹکٹ نہیں ملا ۔ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر اس نے سفر شروع کردیا ،ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تونجی شعبہ کے ٹکٹ چیکر زاہد نےخاتون کو کہا کہ وہ اس کو اے سے بوگی کی برتھ لے کر دے سکتاہے اور اس نے انچارج عاقب سے ملوایا اور اس کو اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا۔کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور خاتون سے دست درازی کی ‘خاتون نے وہاں سے اکانومی بوگی میں جانے کی کوشش کی جس پر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسے زیادتی کانشانہ بنا دیا ۔اس کے بعد انچارج عاقب آگیا اس نے بھی زبردستی مذکورہ خاتون سے زیادتی کی،اس کے جانے کے بعد ایک اور شخص کمپارٹمنٹ میں آیا اس نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی ۔کراچی سٹیشن پر پہنچ کر متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعہ بارے آگاہ کیا جس پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،بتایا گیاہے کہ واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…