کوہاٹ جلسے کے دوران چوریوں کا انکشاف
کوہاٹ (این این آئی)پولیس حکام نے کہا ہے کہ کے ڈی اے ٹاؤن اور جنگل پولیس اسٹیشن نے 17 مئی کو اسپورٹس کمپلیکس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کے دوران شرکا کے لاکھوں مالیت کے نقد، گاڑیوں، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے چوروں کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا سیکڑوں افراد نے پولیس اسٹیشنز میں چوری کی شکایات درج کروائیں۔اعداد و شمار میں کہا گیا کہ جلسے کے دوران 2 ہزار 700 موبائل فونز، 15 ہزار 125 موٹر سائیکلیں، 35 اے ٹی ایم کارڈز ، 2 پِک اَپ وینز، ایک کار اور 100 شناختی کارڈز چوری ہوئے۔پولیس کے مطابق معاملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔