اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چیئرمین نیب کے نام پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کے بعد جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام زیر غور آیا ہے۔ قومی اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ان کے نام پر اعتراض نہ ہوا تو مقبول باقر اگلے چیئرمین نیب ہوں گے۔