پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کپتان کی کال پنجاب حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے او رکہاہے کہ تاریخی پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کردی ہےـانہوںنے کہاکہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا۔

اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات، اسے اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے سابق دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کیا ہےـوزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیاہےـوزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ خالی مقامات پر درخت، پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کا بورڈ جلد مکمل کیاجائےـوزیراعلیٰ نے کہاکہ گھروں میں کام کرنے والے مالیوں کو فی الفور واپس بلایا جائے اورمیرے گھر میں بھی اگر کوئی مالی ہے تو اسے بھی واپس بلا یا جائے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں بھی خالی اراضی کی نشاندہی کرکے پودے لگانے کا پلان مرتب کیا جائے۔ جلو بوٹینیکل پارک میں بٹرفلائی ہائوس کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے کے معاملات کو شفاف طریقے سے چلایا جائے گا۔ کسی سفارش نہیں سنوں گا اورپی ایچ اے کو پوری سپورٹ دوں گا۔وزیراعلیٰ نے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گروپ میں کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں پودے اور گھاس تباہ ہوئی اور اس جلسے سے پارک کو تقریباً50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔خواجہ احمد حسان، افتخار احمد، سیکرٹری ہائوسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، کرنل (ر) مبشر جاوید، عمران گورایہ اور ڈی جی پی ایچ اے نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کی بحالی کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج ماڈل ٹائون میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور میٹرو بس سروس کے امور اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیاـوزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میٹرو بس عام آدمی کی سواری ہے۔ سابق دور میں فلاح عامہ کے اس منصوبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سٹیشن پر بسوں کی آمد ورفت کے بارے لائوڈ سپیکر سے مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھنے کا میکنزم وضع کیا جائے۔

لاہور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جائے اور بحالی کے کاموں کو کم سے کم عرصے میں مکمل کیاجائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ بحالی کے کاموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔قواعد و ضوابط کے تحت انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں سے متعلقہ امور کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے میٹرو بس سٹیشنز پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مون سون سیزن سے قبل پراجیکٹ کی چھتوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے اور ویٹنگ ایریاز میں پنکھوں کے ساتھ ائیر کولر لگانے کا جائزہ لیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ سٹیشنزاور کوریڈور سے ریونیو جنریشن کیلئے جامع پلاننگ کی جائے اورجلد حتمی پلان پیش کیاجائےـ خواجہ احمد حسان، رمضان صدیق بھٹی، ماجد ظہور، علی رضا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 28مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں 28مئی 1998 ء کو پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔ آج کوئی بھی پاک وطن کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز اور جرأت مند قیادت کو جاتا ہے۔مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہے۔پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی منزل بھی حاصل کریں گے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے تھانہ سید والہ کی حدود میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہےـوزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتارکرکے قانون کی گرفت میں لایاجائے اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائےـ

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…